جوہری ہتھیاروں سے انسانوں کی تباہی ایک فیصلے کی دوری پر ہے، آئی کان

جوہری ہتھیاروں سے انسانوں کی تباہی ایک فیصلے کی دوری پر ہے، آئی کان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوسلو ( آن لائن ) جوہری ہتھیار کو ترک کرنے کی بین الاقوامی مہم (آئی کان) کی تقریب میں امن کا نوبیل انعام پانے والے افراد نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے خدشے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے انسانوں کی تباہی غصے میں کیے جانے والے ایک فیصلے کی دوری پر ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوہری ہتھیار مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے امن کا ایوارڈ پانے والے آئی کان کے سربراہ بیٹ رائس کا کہنا تھا کہ ' کیا اس جنگ سے جوہری ہتھیاروں کا اختتام ہوگا یا ہم ختم ہوجائیں گے؟'خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربات کرنے سے تنازع کشیدگی کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور ساتھ ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔بیٹ رائس کا کہنا تھا کہ عقل مندی صرف اسی میں ہے کہ ہم ایسے حالات میں رہنا چھوڑ دیں جس میں تباہی غصے میں کیے جانے والے ایک فیصلے کی دوری پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کی گھبراہٹ یا لاپرواہی یا غلط اطلاع پر یا انا کے باعث پوری دنیا تباہی ہوسکتی ہے۔نورویجین نوبیل اکیڈمی کے چیئرمین بیرٹ ریس کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار ہمیں آزاد رکھنے کے لیے تھے۔
لیکن انہوں نے ہماری آزادی چھین لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں افراد کے درمیان یہ پیغام گھوم رہا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع کی وجہ سے ان پر جوہری بم گرنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سینیئر عہدیدار جیفری فیلٹ مین نے خبردار کیا تھا کہ پیانگ یانگ تنازع میں کسی بھی قسم کی غلط فہمی کی وجہ سے بھی جوہری ہتھیار کے استعمال کا خطرہ موجود ہے۔

مزید :

عالمی منظر -