جنوبی افریقہ میں بھی پاکستانی آج جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے

جنوبی افریقہ میں بھی پاکستانی آج جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی آج پاکستان کا70واں جشن آزادی جوش وخروش سے منائیں گے،سب سے بڑی تقریب پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہو گی،جس میں مہمان خصوصی ہائی کمیشن ڈاکٹر سہیل خان پرچم کشائی کریں گے،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سمیت جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سفارتی حکام بھی شرکت کریں گے،ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے،دوسری طرف پاکستانی کمیونٹی نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کیپ ٹاؤن میں بھی جشن آزادی کی تقریب ہو گی جس کا اہتمام راشد بشیر سیال کریں گے،اس موقع پر کیک بھی کا ٹا جائے گا اور ملی نغمے پیش کئے جائیں گے،اسی طرح تحریک انصاف کے رہنما یاسین گھمن اور شمریز احمد دھکڑ نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -