سعودی عرب، کم آمدن شہریوں کو نقد رقوم کی ادائی کے پروگرام کا آغاز

سعودی عرب، کم آمدن شہریوں کو نقد رقوم کی ادائی کے پروگرام کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت کم آمدن والے شہریوں کو نقد رقوم کی منتقلی کا پروگرام شروع کردیاگیا۔اس پروگرام کا مقصد کم اور درمیانی آمدن والے شہریوں کی معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد دینا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے گذشتہ سال دسمبر میں اس پروگرام کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ معاشی اصلاحات ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے ،اجرتوں میں رد وبدل اور سرکاری شعبے کے ملازمین کی مراعات اور الاؤنسز میں کمی سے کثیر تعداد میں خاندانوں کی آمدن متاثر ہوئی ہے۔اس لیے ان کی مالی معاونت کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔سعودی حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مختلف اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔اس نے گذشتہ سال دسمبر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کی مالی مدد کرے گی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کو امدادی رقم کی پہلی قسط ادا کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت ہر خاندان کو اس کے حجم اور ماہانہ آمدن کے مطابق رقم ادا کی جائے گی۔مثال کی طور پر اگر ایک خاندان چھے افراد پر مشتمل ہے اور اس کی ماہانہ آمدن 2320 ڈالرز ( 8699 سعودی ریال) ہے تو اس کو 1200 سعودی ریال ماہانہ دیے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -