سعودی عرب ٗ گردو غبار کے طوفان کے بعد تیز بارش ٗ مواصلاتی نظام متاثر ٗ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شہرجازان میں گردوغبارکے طوفان کے بعد تیز بارش ہوئی جس کے باعث جازان میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جازان میں سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا ٗ دکانوں اورسپرمارکیٹوں میں بھی داخل پانی داخل ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے عسیرریجن میں بھی بارش ہوئی ہے۔