سنگاپور کے پانیوں میں مشین اور ٹینکر کے مابین تصادم کے باعث 5افراد لاپتہ
سنگاپور (آن لائن) سنگاپور کے پانیوں میں ڈومنیکن رجسٹرریت نکالنے والی مشین اور ایک انڈونیشین رجسٹر ٹینکر کے مابین تصادم کے باعث 5افراد لاپتہ ہوگئے میری ٹائم اینڈپو رٹ اتھارٹی کے مطابق سنگاپور حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈومنیکن سے رجسٹر شدہ ویت نکالنے مشین جس میں عملے کے 11چینی اور ایک ملیشین شہری سوار تھا مغرب باؤنڈ حد کو عبور کررہے تھے جبکہ انڈونیشئین رجسٹر ٹینکر سنگاپور آبی گزرگاہ سے مشرقی حد میں داخل ہورہا تھا تاہم تصادم کے بعد ساحلی پولیس گارڈ نے مشین میں سوار 12افراد میں سے 7چینی باشندوں کو مشین سمیت ریسکیو کرلیا ۔
جبکہ عملے کے 5افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کیلئے سنگاپور نیوی سنگاپور سول دفاعی فورس اور پی سی جی متحرک ہے ریسکیو افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔