اردن میں تعینات 1500 فوجی اہلکار خطے میں سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر ہونے تک وہیں موجود رہیں گے‘امریکہ

اردن میں تعینات 1500 فوجی اہلکار خطے میں سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر ہونے تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے کہا ہے کہ اردن میں تعینات اس کے 1500 فوجی اہلکار خطے میں سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر ہونے تک وہیں موجود رہیں گے۔امریکی ریڈیو کے مطابق اردن میں موجود امریکی فوجی دستہ پیٹریاٹ میزائلوں اور جنگی طیاروں سے لیس ہے جس کی وہاں تعیناتی کا مقصد پڑوسی ملک شام میں جاری خانہ جنگی کے اثرات سے نبٹنے میں مصروف اردنی حکومت کی مدد کرنا ہے۔ خانہ جنگی کے ستائے لاکھوں باشندے اردن میں پناہ لیے ہوئے ہیں جن کی موجودگی کے سبب خطے میں امریکہ کے قریبی اتحادی شاہ عبداللہ دوم کی حکومت ملک کے اندرونی استحکام سے متعلق تشویش کا شکار ہے۔ اس سے قبل کانگریس میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں وائیٹ ہاوس نے کہا ہے کہ اردن میں موجود امریکی فوجی مقامی حکومت کے مکمل تعاون سے اس وقت تک وہاں تعینات رہیں گے جب تک خطے کی سکیورٹی صورتِ حال ان کی موجودگی کی متقاضی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 200 امریکی فوجی اہلکار اس وقت افریقی ملک نائیجر میں موجود ہیں جہاں وہ پڑوسی ملک مالی میں اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کاروائی میں مصروف فرانسیسی فوج کو انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -