بغداد، کربلا اور دیگر شہر محفوظ ہیں، مدد کیلئے ہزاروں پاسداران انقلاب بغداد پہنچ گئے

عالمی منظر


بغداد (این این آئی)عراقی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد، کربلا اور دیگر شہر محفوظ ہیں، مدد کیلئے ہزاروں پاسداران انقلاب بغداد پہنچ چکے ہیں۔عراقی فوج کے ترجمان نے بغداد میں میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دو ہزار فوجی عراق پہنچ چکے کربلا اور دیگر مقدس شہروں میں مقامی فورسز لڑائی کیلئے تیار ہیں عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے کہاکہ عسکریت پسندوں کو بغداد پر قابض ہونے نہیں دیا جائے گا۔