واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں چھوٹا ہیلی کاپٹر اتر گیا ٗپولیس نے ہیلی کاپٹر میں موجود شخص کو گرفتار کرلیا

عالمی منظر

 واشنگٹن(این این آئی)واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں چھوٹا ہیلی کاپٹر اتر گیا ٗپولیس نے ہیلی کاپٹر میں موجود شخص کو حراست میں لے لیا۔کیپیٹل ہل پولیس کے مطابق ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر کپیٹل ہل کے مغربی لان میں اتر گیا۔ تو پولیس نے اطراف کے سڑکوں کو عارضی طور پر بند کردیا اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک ہی شخص موجود تھا جس کو پولیس نیحراست میں لے لیا۔ کیپٹل ہل کے قریب پچھلے ہفتے بھی فائرنگ کے واقعہ نے خوفزدہ کردیا تھا۔ جس میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا تھااس سے پہلے جنوری میں ایک چھوٹا ڈرون وائٹ ہاو?س کے احاطے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم ڈرون اڑانے والے شخص پر مجرمانہ مقدمہ نہیں چلا تھا۔