ترک فوج نے شام کے شہر ادلب میں آپریشن کا آغاز کر دیا
ادلیب (اے پی پی) ترک فوج نے شام کے شہرادلیب میں آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ادلب ترکی کا سرحدی اور ہمسایہ شہر ہے لہٰذا کوئی بھی ہم سے یہ پوچھنے کا حق نہیں رکھتا کہ ہم کیا کر رہے ہیں کیوں کہ ہم اپنی سرحد پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی حیثیت میں ہیں۔دوسری طرف شام کے علاقے ادلب کے عوام نے ترک پرچم لہرا کر، فائر بندی کی نگرانی کے لئے کنٹرول چوکیوں کے قیام کے لئے علاقے میں پہنچنے والے، ترک فوجیوں کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ شام میں فائر بندی کے دیگر ضامن ممالک روس اور ایران کے ساتھ آستانہ میں طے پانے والے سمجھوتوں کے دائرہ کار میں ترک فوجیوں کی ادلب منتقلی کی جارہی ہے۔