لندن میں ایک دکان پر 5 ہزار یورپیوں نے دھاوا بول دیا لندن میں ایک دکان پر 5 ہزار یورپیوں نے دھاوا بول دیا

عالمی منظر


لندن(این این آئی)لندن میں ایک دکان پر 5 ہزار یورپیوں نے دھاوا بول دیا۔ دھاوا بولنے والے شاپنگ کے خواہشمند نہیں تھے بلکہ شہد کی مکھیاں تھیں جن کے سبب وکٹوریا اسٹریٹ سے گزرنا بھی مشکل ہوگیا۔ وسطی لندن کی وکٹوریا اسٹریٹ پر قائم اس فیشن اسٹور پر صبح سویرے مکھیوں کے جھنڈنظرآئے۔ شایدیہ شیشے پرڈسکاو¿نٹ کاسائن دیکھ کرچلی آئی تھیں اور پھریہاں سے گزرنے والے افراد کو پریشان کرتی رہیں جس پر خصوصی اہلکار طلب کیے گئے۔اہلکاروں نے جی بھر کے اسپرے کیا اور کچھ کو قابو کرکے ساتھ لے گئے۔