مصر کی کوششوں سے حماس اورفتح کے درمیان برف پگھلنے لگی

مصر کی کوششوں سے حماس اورفتح کے درمیان برف پگھلنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(این این آئی)مصر کی کوششوں سے حماس اورفتح کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے ،دونوں جماعتوں کے وفود اس وقت مصر میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مصری اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اورایک دوسرے کے قریب تر ہونے کا عندیہ دیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں بات چیت سے مطلع ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ مصر قاہرہ میں موجود حماس اور فتح تنظیموں کے وفود کے ساتھ ملاقاتوں کے نتائج کے حوالے سے ایک بیان جاری کرے گا اور فلسطینیوں کے بیچ باہمی مصالحت کو یقینی بنانے کے واسطے مذاکرات کے آغاز کا اعلان بھی کرے گا۔حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں تنظیم کا ایک وفد تقریبا ایک ہفتہ قبل قاہرہ پہنچا تھا۔ وفد کی مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد فوزی کے ساتھ بات چیت ہوئی جب کہ فتح تحریک کے رہ نما عزام الاحمد کی قیادت میں ایک وفد نے ہفتے کی شام مصری ذمے داران کے ساتھ ملاقات کی۔واضح رہے کہ غزہ پٹی میں حماس کی حکومت کے تقریبا 40 ہزار شہری اور عسکری ملازمین کی فلسطینی اتھارٹی کی حکومت میں کھپت اور سکیورٹی اداروں کا معاملہ ان اہم ترین مسائل میں سے ہیں جن کے نتیجے میں فتح اور حماس کے درمیان مصالحت کی کوششیں متعدد بار ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -