اسپین میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 ڈگری ہو گیا
میڈرڈ(آئی این پی )اسپین میں گرمی انتہا کو پہنچ گئی، کئی شہروں میں پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا،گرمی کے ستائے شہری پارکوں میں چھاؤں تلاش کرنے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقگرمی کی شدید لہر پورے اسپین میں جاری ہے۔ دارالحکومت میڈرڈ میں مقامی افراد اور سیاح پارکوں میں درختوں کی چھاں میں پناہ حاصل کرنے لگے۔
گرمی کا زور اس قدر ہے لوگ پارک میں پانی کے فواروں کے گرد جمع ہو کر گرمی کے احساس کو کم کر رہے ہیں۔ اسپین میں گرمی 21 جون سے ہوتا ہے۔ ماہرین گرمی کی اس لہر کو غیرمعمولی قرار دے رہے ہیں۔