انڈونیشیامیں 6.2شدت کازلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جکارتا(این این آئی)انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے آنے والے زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، 2004ء میں بحر ہند میں اٹھنے والی سونامی لہروں کی زد میں آ کر ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔