مصری حکومت پر خونریزی فوری طور پر روکنے کےلئے دباﺅ ڈالا جاسکتا ہے ¾ انجیلا میرکل
برلن (پی پی سی ) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے اسلحے کی برآمد منسوخ کرنے سے مصری حکومت پر خونریزی فوری طور پر روکنے کےلئے دباﺅ ڈالا جاسکتا ہے۔ سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس طرح حکومت مصر میں رونما ہونے والے واقعات پر اپنے شکوک و شبہات کا بھی واضح انداز میں اظہار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی مصر کے حالات پر غور کیا جائے گا۔ ان کے بقول مصر کی صورتحال تشویشناک ہے۔
میرکل نے مزید کہا کہ غور کیا جا رہا ہے کہ ان حالات میں کیا اقدامات اٹھانے چاہیں۔