اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ ، دو سال جیل بھیجنے کا حکم

عالمی منظر


مقبوضہ بیت المقدس(اے این این)فلسطین کی عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ)کے رکن باسل غطاس کی رکنیت منسوخ کئے جانے کے بعد انہیں فلسطینی قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے کے الزام میں دو سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق عرب رکن کنیسٹ باسل غطاس اپنے خلاف فلسطینی قیدیوں کو موبائل فون فراہم کرنے کے الزام میں کنیسٹ کی رکنیت سے استعفی دینے اور دو سال باضابطہ جیل بھیجنے کا فیصلہ قبول کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ رکن کنیسٹ باسل غطاس کے خلاف چند ماہ قبل اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو موبائل فون فراہم کرنے کے الزام کے بعد ان کی کنیسٹ کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔