گستاخانہ مواد میں ملوث شیطانوں کیخلاف کریک ڈاؤن ناگزیرہے:ذیشان شیرازی
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) نل سپرٹ کی مشہور معروف شخصیت اور ماہر امور نوجوانان سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ گستاخانہ مواد میں ملوث شیطانوں کیخلاف کریک ڈاؤن ناگزیرہے لیکن حکومت پرتنقید کرنیوالے شہر ی قابل گرفت نہیں۔ حکمرانوں کی منتقم مزاجی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ،سائبر کرائم بل سوفیصد سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہوگا۔سائبر کرائم بل بارے شہریوں کے تحفظات اورخدشات جائز ہیں۔جس وقت سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادگردش کررہا تھا اس وقت حکمرانوں کوہوش نہیں آیا۔اوراب جس وقت ان پر سوشل میڈیا کی مدد سے تنقید ہوئی تو انہوں نے سائبر کرائم بل پیش کردیا۔سید ذیشان حیدر شیرازی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے زیادہ تراقدامات کے پیچھے ان کے نجی مفادات کارفرماہوتے ہیں۔حکومت گستاخانہ مواد روکنے کیلئے سخت قانون سازی اورٹھوس اقدامات کرے ۔