کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے تین سال مکمل،تقریبات منعقد

کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے تین سال مکمل،تقریبات منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(این این آئی)یوکرائن کے علاقے کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کو تین برس مکمل ہونے پرکاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مناسبت سے روسی دارالحکومت ماسکو میں موسیقی کا پروگرام اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ان تقریبات میں شریک نہیں ہوئے ،روس نے سن 2014 میں یوکرائن کے علاقے کریمیا پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ بعد ازاں وہاں ایک ریفرنڈم کرا کے اس اہم اسٹریٹیجک علاقے کو روس میں شامل کر لیا گیا تھا۔

تاہم بین الاقوامی برداری نے اس ریفرنڈم کو مسترد کر دیا تھا

مزید :

عالمی منظر -