85 ہزار ایرانی شہری اس سال مکہ جائیں گے

85 ہزار ایرانی شہری اس سال مکہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (اے پی پی) ایران کے محکمہ حج و زیارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایرانی حاجیوں کی سکیورٹی، احترام اور دیگر معاملات کا اطمینان حاصل ہو جانے کے بعد اس سال 85 ہزار ایرانی، حج بیت اللہ کا شرف حاصل کریں گے۔اس سے قبل ایران کے محکمہ حج و زیارت کے کفیل حمید محمدی نے بتایا تھا کہ ایرانی حاجیوں کو سفارتی خدمات کی فراہمی، سانحہ منا میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کو، دیت کی ادائیگی، ایرانی زائرین کی سیکورٹی اور احترام کی ضمانت کی فراہمی ایران کی اولین شرائط تھی۔
سعودی حکام نے 2016 میں ایران اور شام سمیت بعض اسلامی ملکوں کے شہریوں کے لیے حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی تھی

مزید :

عالمی منظر -