پاکستان اور بھارت کو مسائل حل کرنے کے لئے سازگار ماحول بنانا ہو گا ، عبدالباسط

عالمی منظر


سرینگر(آن لائن)سیاسی سفارتی اور سرحدی کشیدگی کے درمیاں مسئلہ کشمیر کو اہم ایشو قرار دیتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حل طلب بنیادی مسائل بہتر تعلقات پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کو دیگر معاملات کی جانب بڑھنے سے قبل جموں وکشمیر جیسے بنیادی مسائل کا فیصلہ کرنا چاہیے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل جب تک بحال نہیں ہوتا تب تک خلاختم ہونا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دیگر معاملات کی جانب بڑھنے سے پہلے جموں وکشمیر جیسے بنیادی مسائل کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔پاکستان ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمیں مشکل معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے مذاکرات کی میز پر آنے کی ضرورت ہے مذاکرات کے بغیر خلاختم نہیں کیا جاسکتا ۔ایک سوال کہ جواب میں عبدالباسط نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کی دہشتگردی کے مسئلے تک محدود نہیں کرنا چاہے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو بہتر تعلقات قائم کرنے کیلئے اہم اور بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ انہوں نے جموں و کشمیر سمیت دیگر حل طلب باہمی مسائل کو دونوں ممالک کے درمیان ٹکراؤ کشیدگی اور بہتر تعلقات میں رکاوٹ قرار دیا۔