دولت اسلامیہ کے ہاتھوں مسیحوں کی ہلاکت کے بعد ایتھوپیا میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

دولت اسلامیہ کے ہاتھوں مسیحوں کی ہلاکت کے بعد ایتھوپیا میں 3 روزہ سوگ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عدیس ابابا (اے پی پی) لیبیا میں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں 20 سے زیادہ ایتھوپین مسیحوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ شروع ہو گیا۔ ایتھوپیا کے وزیر مواصلات رضوان حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ سوگ کے دوران ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ واقعے کے بعد ایتھوپیا میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ عالمی سطح پر اس وحشیانہ کارروائی کی مذمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی ان کی شناخت کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -