شامی باغیوں نے حمص خالی کرنا شروع کر دیا،چاربسوں کا قافلہ روانہ

شامی باغیوں نے حمص خالی کرنا شروع کر دیا،چاربسوں کا قافلہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمص(این ان آئی)شام کے باغیوں نے اپنا آخری ٹھکانے حمص کو خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والا یہ انخلااس معاہدے کا آخری مرحلہ ہے جس کے نتیجے میں سات سالہ خانہ جنگی کے ابتدائی دنوں میں باغیوں کے قبضے میں جانے والے اس شہر پر حکومت کی عمل داری بحال ہوجائے گی۔معاہدے کے تحت باغیوں کو چھوٹے ہتھیار اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اتوارکو باغی اپنی خواتین اور بچوں کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں سمیت بسوں پر سوار ہوئے۔ان میں سے اکثر افراد باغیوں کے کنٹرول کے علاقے ادلیب جارہے ہیں جو ملک کے شمال مغرب میں واقع ہے۔کئی ایک کی منزل جرابلس تھی جو ترکی کی سرحد کے پاس واقع ہے۔اطاعات کے مطابق الوائیر سے کم از کم چار بسوں کا قافلہ روانہ ہوا جب کہ کئی درجن مزید بسوں کی روانگی متوقع ہے۔ ان بسوں کے ذریعے ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد کو حمص سے نکالا جائے گا جو اس وقت سرکاری فورسز کے محاصرے میں ہے۔الوائیر سے باغیوں کا انخلا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -