کولمبیا میں بس حادثہ، 14افراد ہلاک، 36زخمی

کولمبیا میں بس حادثہ، 14افراد ہلاک، 36زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بگوٹا(این این آئی)کولمبیا کے شمال مغرب میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں کم از کم چودہ مسافر ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے ۔بس پر زیادہ تر وہ مزدور سوار تھے، جو کافی کے باغات میں کام کرتے تھے۔ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بس پر زیادہ تر وہ مزدور سوار تھے، جو کافی کے باغات میں کام کرتے تھے۔ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -