روس کیساتھ الحاق کے بعد کریمیا کا سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اپنا ائر لائن قائم کرنے کا فیصلہ
سمفروپل (اے پی پی) روس کیساتھ الحاق کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد کریمیا نے سیاحت اور ماسکوکیساتھ روابط کو فروغ دینے کیلئے اپنا ائر لائن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بحیرہ اسود کے اس دلفریب اور تفریحی علاقے نے گزشتہ سال مارچ میں کامیاب ریفرنڈم کے بعد یوکرین سے علیحدگی اختیار کر کے روس کیساتھ الحاق کیا تھا۔اتوار کو کریمین حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر انہیں 14مختلف مقامات تک پروازوں کیلئے چھ طیاروں اور 40پائلٹوں کی ضرورت ہو گی اور بتدریج فضائی بیڑے کو 35تک بڑھایا جائیگا۔
روسی طیارہ ساز کمپنی کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس منصوبے پر 24ملین ڈالر کی لاگت آئیگی۔