مہاجرین کا معاہدہ مکمل طور فعال ہے: یورپی یونین

مہاجرین کا معاہدہ مکمل طور فعال ہے: یورپی یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وارسا (اے پی پی) یورپی یونین کے مہاجرین سے متعلقہ امور کے کمشنر دیمتریس آوراموپولوس نے کہا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والی مہاجرین کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وارسا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آوراموپولوس نے مزید کہا کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہا ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ترکی اور جرمنی کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث ایسے خطرات جنم لے چکے تھے کہ ترک حکومت اس ڈیل کو ختم بھی کر سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -