مقبوضہ کشمیر: 2016میں 782شہریوں کی بینائی متاثر ہوئی: قابض انتظامیہ

مقبوضہ کشمیر: 2016میں 782شہریوں کی بینائی متاثر ہوئی: قابض انتظامیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ2016ء کے عوامی انتفاضہ کے دوران بھارتی فورسز اور پولیس کی طرف سے فائر کئے گئے پیلٹس سے 782 معصوم شہریوں کی بینائی متاثرہوئی ہے جن میں سے 22 افراد دونوں اور116افراد ایک آنکھ کی بصارت سے محروم ہوچکے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سماجی کارکن ایم ایم شجاع کی طرف سے معلومات کے حق کے قانون کے تحت مانگی گئی معلومات کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر10ہزار سے زائد زخمی افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج و معالجہ کیا گیاتاہم کسی زخمی کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔معلومات میں کہا گیا کہ محکمہ صحت کے تحت چلنے والے طبی مراکز میں8 جولائی2016کے بعد9ہزار42 زخمیوں کا علاج کیا گیا جبکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کے زیر اہتمام اسپتالوں میں ان زخمیوں کی تعداد1107تھی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر782افراد کی آنکھیں زخمی ہوئیں جبکہ میڈکل کالج سرینگر کا کہنا ہے کہ پیلٹ سے اپنی دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے والوں کی تعداد22ہے جبکہ116افراد ایک آنکھ کی روشنی سے محروم ہوئے۔معلومات کے مطابق جولائی سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک گورنمنٹ میڈکل کالج میں864 ایسے افراد کو داخل کیا گیاجنکی آنکھیں پیلٹ سے متاثر ہوئی تھیں۔ قابض انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ زخمی ہونے والے کسی شخص کو کوئی امداری رقم بھی نہیں دی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -