اوباما نے ری پبلکن پارٹی کے جیمز کومی کو ایف بی آئی کا نیا سربراہ نامزد کر دیا

عالمی منظر

          
واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر باراک اوباما نے ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیمز کومی کو وفاقی محکمہ پولیس ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ 52 سالہ کومی رابرٹ میولر کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے، جو 12 سال تک اس ادارے کا سربراہ رہنے کے بعد اس سال ستمبر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ جیمز کومی سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو ب±ش کے دور میں نائب وزیر انصاف رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2004ءمیں ملک کی داخلہ خفیہ سروس این ایس اے کے ایک جاسوسی پروگرام کی توسیع نہیں ہونے دی تھی کیونکہ وہ اِسے ملکی آئین کی خلاف ورزی سمجھتے تھے۔