جنوبی کوریا کی معزول صدر کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ شروع

جنوبی کوریا کی معزول صدر کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گیون ہے، کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ شروع ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے عدالتی کارروائی میں ججوں کو بتایا کہ سابق صدر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر کی رشوت لی۔ اس مقدمے میں اگر گیون ہے ، پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں10 برس سے زائد تک کی قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پارک گیون ہے، ان الزامات کو رد کرتی ہیں لیکن عدالت میں پیش کردہ شواہد کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ وہ ان جرائم میں ملوث رہی ہیں۔واضح رہے کہ پارک گیون ہے جمہوری طریقے سے منتخب ایسی پہلی رہنما ہیں جنہیں بدعنوانی کے الزامات کے تحت اقتدار سے الگ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -