یمن: فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں حوثی لیڈر سمیت 20جنگجو ہلاک، درجنوں زخمی

یمن: فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں حوثی لیڈر سمیت 20جنگجو ہلاک، درجنوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعا ء(آن لائن)یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعاء کے شمال مشرقی علاقے نہم اور تعز گورنری میں جاری لڑائی کے دوران حوثی باغیوں کو بے پناہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نھم کے محاذ پر فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں سرکردہ حوثی لیڈر محمد الشریف الجبانی سمیت 20 جنگجو ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ادھر تعز شہر میں یمنی فوج نے باغیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے باغی ملیشیا کے ایک سرغنہ علی الشامی ابو العز سمیت متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ادھر’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق حوثیوں نے البیضاء گورنری کے الزاھر ڈاریکٹوریٹ سے محفوظ انخلاء کے لیے آل حمیقان مزاحمتی قیادت کے پاس اپنا ایک سفارتی وفد بھیجا ہے۔ اس وفد نے الزاھر کیمقام سے باغیوں کے پرامن انخلاء کے لیے راستہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔تاہم دوسری جانب الشیخ عبدالقوی الحمیقانی نے باغیوں کو غیر مشروط طور پر انخلاء کی اجازت دینے سیانکار کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق الزاھر کیمقام پر باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران حوثی باغیوں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -