تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے،حریت کانفرنس

تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                          سرینگر(این این آئی) حریت کا نفرنس جموں کشمیرنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حصول حق خوداردیت کیلئے جاری جد وجہدآزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پارلیمانی و اسمبلی انتخابات سے مکمل با ئیکاٹ کر یں ۔بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے دو محاذوں پر جنگ جاری رکھی ہوئی ہے-جدوجہد آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کو شہیداورہزاروں کو لاپتہ کیا جا چکا ہے جبکہ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے-بھارتی فورسز کے ان ظلم وستم کے باوجود انسانی حقوق کے علمبرداروں نے منہ چھپائے ہوئے ہیں-ان خیالات کا اظہار حریت کانفرنس جموں وکشمیر کے رہنماﺅں نے ایک اجلاس کے دوران کیا جس کی صدارت شبیر احمد شاہ کر رہے تھے-مذکورہ فورم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک وفد تشکیل دیا جا ئیگا جوالیکشن بائیکاٹ کے حوالے سے حریت پسندوںکے درمیان اشتراک کے امکانات کا جائزہ لے گا تاکہ الیکشن با ئیکاٹ کی مہم کو کا میابی کیساتھ چلا یا جا سکے۔شبیر احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہاجلاس میں نعیم احمد خان ،شبیر احمد ڈار ،مشتاق الاسلام، محمد یوسف نقاش،فاروق احمد ڈار نے شرکت کی ۔اجلاس میں مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے سیر حاصل بحث ہو ئی ۔شرکا ءاجلاس نے 1947ءسے لیکر آ ج تک کشمیر میں بھارتی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے گئے انتخابات کو جد وجہد آ زادی کے خلاف بھارتی حکمرانوں کی کا میاب سیاسی کارروائی قرادیا اور کہا بھارت کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم رکھنے کیلئے دو محاذوں پر کام کر تا رہا ہے ایک سیاسی محاذ ہے اور دوسرا جنگی محاذ ہے ۔ جنگی محاذ پر بھارت سرکار پو لیس اور فوج کی خدمات حاصل کر کے کشمیر ی حریت پسندوں کو دباتی اور کچلتی رہی ہے اور سیاسی محاذ پر کشمیر یوں پر ڈھائے گئے مظالم پر پردہ ڈالتی رہی ہے ۔ شرکا ءاجلاس نے واضح کیا کہ جتنا نقصان کشمیر ی قوم کو فوج اور فورسز کے ہا تھوں حریت پسندوں کی ہلاکتوں ،حریت قائدین کی گر فتاریوں اور انسانی حقوق کی پا ما لیوں کی صورت میں ہو تا رہاہے اس سے زیادہ نقصان پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے ہو تا رہا ہے،اس لئے قوم کو یہ بات یاد رکھنی چا ہئے کہ انتخابات سے پہلے پارلیمانی اور اسمبلی امیدوار عوام کو بجلی کی فراہمی پا نی کی بہم رسانی سڑ کوں کی کشادگی اور روزگار کی سہو لیات میسر کر نے کے وعدوں پر ووٹ ما نگتے رہے ہیں لیکن انتخابات کے بعد بھارت نواز لیڈران کشمیر ی قوم کے انتخابات میں حصہ لینے کو بھارت کی سرداری تسلیم کے طور پر پیش کر تے رہے ہیں ۔

 اجلاس میں قوم سے اپیل کی گئی کہ وہ حصول حق خوداردیت کیلئے جاری جد وجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے مجوزہ انتخابات سے مکمل با ئیکاٹ کر یں ۔ اجلاس میں عوام پر یہ بات واضح کی گئی کہ وہ ان لو گوں کو ووٹ نہ دیں جنہوں نے انکے بچے شہید کروائے ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک وفد تشکیل دیا جا ئیگا جوالیکشن بائیکاٹ کے حوالے سے حریت پسندوںکے درمیان اشتراک (کاڈینیشن) کے امکانات کا جائزہ لے گا تاکہ الیکشن با ئیکاٹ کی مہم کو کا میابی کیساتھ چلا یا جا سکے ۔

مزید :

عالمی منظر -