مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ یاسین ملک

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جمو ں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگرمیں حضرت شاہ ہمدانؒ کی خانقاہ پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے ان بیانات سے کہ مقبوضہ کشمیر میں سب ٹھیک ہے کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی طرز عمل سے سوائے تبادہی کے کچھ نہیں ہو گا۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ بھارتی رہنما سیاحت ، تجارت حتی ٰ کہ کھیلوںکو مسئلہ کشمیر کے ساتھ جوڑ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کا یہ سارز طرز عمل اس کے منفی ذہن کا عکاس ہے۔محمد یاسین ملک نے حضرت شاہ ہمدان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مبلغین کی مذہبی اور روحانی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔شاہ ہمدان کے عرس مبارک میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -