ترکی، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں 66دہشت گرد ہلاک
انقرہ(اے پی پی) ترکی میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں علیحدگی پسند عسکریت پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے 66 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے 17 سے 24 اپریل کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری آپریشن میں ’’پی کے کے ‘‘کے 66 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 8 دہشت گردوں نے اسلحہ پھینک کر گرفتاری دی۔’’پی کے کے‘‘ کے ساتھ تعاون کرنے پر 185 افراد کو اور داعش کے ساتھ رابطے میں ہونے کی وجہ سے 47 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فیتو دہشتگرد تنظیم کے خلاف آپریشنوں میں ایک ہزار 15 افراد کو جبکہ بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔