کینیا: مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں 26ہلاک، 19زخمی

کینیا: مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں 26ہلاک، 19زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیروبی (اے پی پی) کینیا میں مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔کینیا کی پولیس کے مطابق دارلحکومت نیروبی کے قریب ساحلی شہر ممباسا جانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک مسافر بس کی ٹکر خوردنی تیل لیجانے والے ٹینکر ٹرک سے ہو گئی،دونوں میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی۔پولیس کے مطابق حادثہ نصف شب کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے اوور ٹیک کی کوشش کی اور سامنے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔پولیس کے مطابق 20 بالغ افراد اور تین بچے موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 3 مسافروں نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔پولیس نے بتایا ہے کہ اس ٹریفک حادثہ میں 17افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -