یمنی معزول صدر علی صالح کے 20رہنماؤں کی بغاوت، حکومت میں شامل

یمنی معزول صدر علی صالح کے 20رہنماؤں کی بغاوت، حکومت میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت پیپلز کانفرنس کے متعدد اہم قائدین انہیں داغ مفارقت دے کر حکومتی جماعت میں شامل ہو گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق اس امر کا انکشاف اس وقت ہوا جب الحدیدہ شہر میں پیپلز کانفرنس کے صدر عصام شریم سابق صدر کو جل دے کر حکومتی جماعت میں شامل ہوئے۔ علی عبداللہ صالح کی جماعت چھوڑ کر سرکاری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما ہمسایہ عرب ملکوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں صالح نواز جنگجو ملیشیا نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں تھیں۔عصام شریم نے بتایا کہ پیپلز کانفرنس کے دیگر رہنماؤں سے یمن میں رابطے جاری ہیں اور انہیں علیحدگی کے اعلان سے قبل ملک سے نکالنے کی سبیل کی جا رہی ہے۔ حکمران جماعت کو اس بار پر راضی کیا جا رہا ہے کہ پیپلز کانفرنس کو چھوڑنے والے سیاسی رہنماؤں کا اپنی صفوں میں خیر مقدم کرنے کے لئے اہتمام کیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -