داعش سے صحافی کے قتل کا بدلہ لیں گے،اوباما

داعش سے صحافی کے قتل کا بدلہ لیں گے،اوباما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(ثناءنیوز)امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ داعش سے امریکی صحافی جیمز فولی کے قتل کا بدلہ لے گا جبکہ امریکی صدر باراک اوباما کی ہدایت پر بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں نے شام کی فضائی نگرانی شروع کر دی۔وائٹ ہاﺅس میں سابق فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دوسرے ملکوں میں موجود اپنے شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے براہ راست فوجی مداخلت سمیت ہر ممکن اقدام کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
ان کا اشارہ شام کی جانب تھا جہاں چند روز قبل صحافی جیمز فولی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا۔گذشتہ ہفتے شام میں امریکی صحافی جیمز فولی کی دولت اسلامی داعش کے جنگجوﺅں کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکی حکومت داعش سے انتقام لینے کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔ شام میں داعش کیخلاف امریکی فوج کی کوئی بھی کارروائی کس نوعیت کی ہو گی اس کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -