ایران کی امریکا اور یورپ میں پاسداران انقلاب تشکیل دینے کی دھمکی

ایران کی امریکا اور یورپ میں پاسداران انقلاب تشکیل دینے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(این این آئی)ایرانی کرنل سالار آبنوش نے ولایت کے دفاع کے واسطے براعظم یورپ اور امریکا میں نئے پاسداران انقلاب تشکیل دینے کی دھمکی دی ہے۔ آبنوش ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام خاتم الانبیاء عسکری صدر دفتر کے کوآرڈی نیٹر جنرل کے معاون ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں آبنوش کا کہناتھا کہ ولایت کے فدائین ہمیشہ ولایت (مرشد اعلی خامنہ ای) کے حکم کے ماتحت ہوتے ہیں اور وہ اس کی حفاظت کی خاطر سرحدوں کو بھی تسلیم نہیں کرتے،آبنوش نے مغرب کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے ایرانی حکومت کے ارادے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر ہی ایسے عناصر ہیں جو ہماری کامیابیوں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ مسائل کے حل کے لیے دشمن کے ساتھ مذاکرات اور رابطے جاری رہنا چاہئیں اور جب ہم ان کو خبردار کرتے ہیں تو وہ ہم پر انتہا پسندی کا الزام عائد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور ان کا بنیادی مشن ایران اور اس کے بیرون ولایت کا دفاع کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -