اربو روپے کی لاگت سے جدید ترین فرانزک لیب بنا دی،جرائم کے خاتمے میں سنگ میلثابت ہوگی ، شہباز شریف لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اور وسائل عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ مزدوروں، کسانوں، بیواﺅں، یتیموں اور بے سہارا افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کا شاندار منصوبہ ہے۔ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں میں امراءکی کالونیوں کی طرح جدید ترین رہائشی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور تیز رفتار ترقی کے لئے جدید انفراسٹرکچر بے حد ضروری ہے۔ حکومت صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں دنیا کی جدید ترین فرانزک لیب بنائی گئی ہے۔ جرائم کی روک تھام اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے اس لیب سے بھرپور استفادہ کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی نے گذشتہ روز ترقیاتی منصوبوں کے دورے اور ٹھوکر نیاز بیگ پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے صبح 5بجے دورہ کا آغاز کیا اور پانچ گھنٹے تک شہر کے مختلف حصوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہاکہ عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا اور محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میںشامل کرنا پنجاب حکومت کا ایجنڈا ہے انہوںنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ غریبوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کے لئے شروع کی گئی یہ سکیمیں امیر اور غریب کے درمیان فرق کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے، انہوںنے مسلم ٹاﺅن فلائی اوور سے ملحقہ سڑکوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان سڑکوں پر کام جلد مکمل کیاجائے اور فلائی اوور کو پودوں اور پھولوں سے دیدہ زیب بنایاجائے۔ ملتان روڈ پر تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے اس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ انہوںنے ملتان روڈ پر سیوریج سسٹم کے منصوبے پر کام نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تکمیل کے ساتھ سیوریج سسٹم کا منصوبہ بھی مکمل ہوناچاہئیے تھا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بہترین ماہرین کی مشاورت سے ملتان روڈ کے ساتھ سیوریج سسٹم کا ایسا پلان مرتب کیاجائے کہ سڑک اور عمارتوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ مزید براں ملتان روڈ کے تیسرے حصے سکیم موڑ تا چوبرجی پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں اربوں روپے کی لاگت سے دنےا کی جدید ترین فرانزک لیب بنائی گئی ہے جو جرائم کے خاتمے، کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور سنگین جرائم کے مقدمات کی سائنسی خطوط پر تفتیش کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ا نہوںنے ڈائریکٹر جنرل فرانزک لیب کی ہفتے میں پانچ دن لیب میں کام کرنے کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹوں کی تیاری میں تاخیر نہیں ہونی چاہئیے تاکہ انصاف کے عمل پرکوئی چیز اثر انداز نہ ہو۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت میٹرو بس سروس کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بھی منعقد ہوا ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے میٹرو بس سرس کے مختلف پیکیجز پر جاری کام کی رفتار جبکہ سی ٹی او نے ٹریفک پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹرو بس سروس لاہور کی تاریخ کا اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے شہریوں کو تیز رفتار ٹرانسپورٹ میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تمام پیکیجزز پر یکساں طور پر کام شروع کیاگیا ہے اس لئے ایسا روڈ پلان وضع کیا جائے جس سے کہیں بھی ٹریفک میں تعطل پیدا نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کاہنہ سے شاہدرہ تک میٹر وبس سروس کے زیر تعمیر ٹریک کے روڈ پر واقع تعلیمی اداروں، تاجروں اور داتار دربار کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھاجائے اسی طرح ایمبولینسوں کو گزارنے کے لئے بھی مو¿ثر انتظامات کئے جائے تاکہ مریض بروقت ہسپتال پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے مرتب کئے گئے پلان سے شہریوں کو آگاہ کیا جائے اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا پر بھرپور تشہیری مہم چلائی جائے انہوں نے کہا کہ بس سٹاپ خوبصورت ڈیزائن کے ہونے چاہئیں۔

اربو روپے کی لاگت سے جدید ترین فرانزک لیب بنا دی،جرائم کے خاتمے میں سنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اربو روپے کی لاگت سے جدید ترین فرانزک لیب بنا دی،جرائم کے خاتمے میں سنگ میلثابت ہوگی ، شہباز شریف
لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اور وسائل عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ مزدوروں، کسانوں، بیواﺅں، یتیموں اور بے سہارا افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کا شاندار منصوبہ ہے۔ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں میں امراءکی کالونیوں کی طرح جدید ترین رہائشی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور تیز رفتار ترقی کے لئے جدید انفراسٹرکچر بے حد ضروری ہے۔ حکومت صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں دنیا کی جدید ترین فرانزک لیب بنائی گئی ہے۔ جرائم کی روک تھام اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے اس لیب سے بھرپور استفادہ کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی نے گذشتہ روز ترقیاتی منصوبوں کے دورے اور ٹھوکر نیاز بیگ پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے صبح 5بجے دورہ کا آغاز کیا اور پانچ گھنٹے تک شہر کے مختلف حصوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہاکہ عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا اور محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میںشامل کرنا پنجاب حکومت کا ایجنڈا ہے انہوںنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ غریبوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کے لئے شروع کی گئی یہ سکیمیں امیر اور غریب کے درمیان فرق کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے، انہوںنے مسلم ٹاﺅن فلائی اوور سے ملحقہ سڑکوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان سڑکوں پر کام جلد مکمل کیاجائے اور فلائی اوور کو پودوں اور پھولوں سے دیدہ زیب بنایاجائے۔ ملتان روڈ پر تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے اس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ انہوںنے ملتان روڈ پر سیوریج سسٹم کے منصوبے پر کام نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تکمیل کے ساتھ سیوریج سسٹم کا منصوبہ بھی مکمل ہوناچاہئیے تھا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بہترین ماہرین کی مشاورت سے ملتان روڈ کے ساتھ سیوریج سسٹم کا ایسا پلان مرتب کیاجائے کہ سڑک اور عمارتوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ مزید براں ملتان روڈ کے تیسرے حصے سکیم موڑ تا چوبرجی پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں اربوں روپے کی لاگت سے دنےا کی جدید ترین فرانزک لیب بنائی گئی ہے جو جرائم کے خاتمے، کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور سنگین جرائم کے مقدمات کی سائنسی خطوط پر تفتیش کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ا نہوںنے ڈائریکٹر جنرل فرانزک لیب کی ہفتے میں پانچ دن لیب میں کام کرنے کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹوں کی تیاری میں تاخیر نہیں ہونی چاہئیے تاکہ انصاف کے عمل پرکوئی چیز اثر انداز نہ ہو۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت میٹرو بس سروس کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بھی منعقد ہوا ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے میٹرو بس سرس کے مختلف پیکیجز پر جاری کام کی رفتار جبکہ سی ٹی او نے ٹریفک پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹرو بس سروس لاہور کی تاریخ کا اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے شہریوں کو تیز رفتار ٹرانسپورٹ میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تمام پیکیجزز پر یکساں طور پر کام شروع کیاگیا ہے اس لئے ایسا روڈ پلان وضع کیا جائے جس سے کہیں بھی ٹریفک میں تعطل پیدا نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کاہنہ سے شاہدرہ تک میٹر وبس سروس کے زیر تعمیر ٹریک کے روڈ پر واقع تعلیمی اداروں، تاجروں اور داتار دربار کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھاجائے اسی طرح ایمبولینسوں کو گزارنے کے لئے بھی مو¿ثر انتظامات کئے جائے تاکہ مریض بروقت ہسپتال پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے مرتب کئے گئے پلان سے شہریوں کو آگاہ کیا جائے اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا پر بھرپور تشہیری مہم چلائی جائے انہوں نے کہا کہ بس سٹاپ خوبصورت ڈیزائن کے ہونے چاہئیں۔

مزید :

صفحہ اول -