بھارت نے کلبھوشن اور حامد نہال انصاری تک مکمل قونصلر رسائی مانگ لی

بھارت نے کلبھوشن اور حامد نہال انصاری تک مکمل قونصلر رسائی مانگ لی
 بھارت نے کلبھوشن اور حامد نہال انصاری تک مکمل قونصلر رسائی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے این این)بھارت نے پاکستان سے ایک بارپھراپنے جاسوس کل بھوشن یادیو اورغیرقانونی طورپرملک میں داخل ہونے والے حامدنہال انصاری تک فوری اورمکمل قونصلررسائی دینے کی درخواست کردی ۔بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کہاگیاہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ قیدیوں اور ماہی گیروں سمیت تمام انسانی معاملات کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے اس سلسلے میں ہم بھارت کی قیدمیں موجود ان افراد کی پاکستان کی طرف سے تصدیق کے منتظر ہیں جو رہائی اور واپسی کے اہل ہیں جبکہ ہم پاکستان سے ایک بار پھردرخواست کرتے ہیں کہ وہ بھارتی قیدیوں ، لاپتہ دفاعی اہلکاروں اور ماہی گیروں کی بشمول کشتیوں فوری رہائی اور واپسی یقینی بنائے جن کی بھارت تصدیق کر چکا ہے ۔ بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان سے کل بھوشن یادیو اور حامد نہال انصاری تک مکمل اور فوری قونصلر رسائی دینے کی درخواست بھی کی ۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق کل بھوشن تک قونصلررسائی کیلئے 18ویں باردرخواست کی گئی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ

مزید :

صفحہ اول -