کراچی میں موسلا دھار بارش ،دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے7افراد جاں بحق

کراچی میں موسلا دھار بارش ،دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے7افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائدمیں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم کئی علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی جبکہ سڑکوں پر بھی پانی جمع ہو گیا،دوسری جانب کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے سے 7افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علا قوں تیز ہو اﺅں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے حبس ختم گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا، تیز ہواﺅں کے باعث سائن بورڈ گر گئے اور بجلی کی تاریں بھی ٹو ٹ گئیں اور ساتھ ہی شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے باعث 5 گرڈ سٹیشن اور 85 کے لگ بھگ فیڈرز ٹرپ کر گئے اور ایف بی ایریا ، نارتھ کراچی،گلشن اقبال، جیل چورنگی، کھارادر، میٹھادر، گلشن اقبال، سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پا نی جمع ہو گیاجن میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ ، اردو بازار، گورنر ہاﺅس روڈ سمیت کئی اہم شاہرائیں شامل ہیں، بارش سے متعدد گاڑیاں خراب ہو گئیں۔دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے بفرزون اور مچھر کالونی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے ، نیول کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے جنھیں نزدیکی ہسپتال لے جا یا گیا جہاں خاتون اور ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا،سائٹ اور گلشن مراد میں میں دیوار گرنے سے2 افراد جاں بحق ہو ئے۔تیز ہواﺅں کے باعث سائن بورڈ گر گئے اور بجلی کی تاریں بھی ٹو ٹ گئیں۔شہر کی مختلف نشیبی سڑکوں پر بارش کا پا نی جمع ہو گیا جن میں صدر، اآئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ ، اردو بازار، گورنر ہاﺅس روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس پر 38 ملی میٹر، صدر میں 39 ملی میٹر،فیصل بیس پر 12 ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ9.6 اور ایئرپورٹ پر 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -