سی پیک منصوبہ سے خوشحالی آئے گی ٗپورے خطے کو فائدہ پہنچے گا ٗ اسحاق ڈار

سی پیک منصوبہ سے خوشحالی آئے گی ٗپورے خطے کو فائدہ پہنچے گا ٗ اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے وسط ایشیائی خطہ کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے خوشحالی آئے گی کیونکہ اس منصوبہ سے انفراسٹرکچر کے پراجیکٹس کو بعد ازاں ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران تک وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت سی پیک ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے، یہ منصوبہ توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔

مزید :

صفحہ اول -