تینوں بگ تھری فارغ، سری لنکا نے ٹی20کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

تینوں بگ تھری فارغ، سری لنکا نے ٹی20کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور،ڈھاکا(خصوصی رپورٹ) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سری لنکانے بھارت کو6وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 131رنز کا ہدف دیا تھا،جسے سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 17.5اوورز میں 132رنز بناکر حاصل کرلیا۔اس سے قبل میرپور کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر بھارت نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 130کا مجموعہ ترتیب دیا، جو کہ کوئی بہت اچھا مجموعہ نہیں تھا اور سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو دیکھتے ہوئے تو یہ بہت کم تھا اور پھر ایسا ہی ہوا اور ایک بار پھر سری لنکا کے ماسٹر بیٹسمینوں کی جوڑی کمار سنگا کارا52ناٹ آؤٹ اور سابق کپتان مہیلا جے وردنے 24نے اچھی باریاں کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔سنگا کارا کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔انکے علاوہ اوپنر دلشان 18اور تیسارا پریرا 21کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے موہت شرما،روی چندرن ایشون ،امیت مشرا اور سریشن رائنا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ فائنل میں کامیابی کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے میدان میں جشن منایا ااور ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے، واضح رہے کہ یہ سنگا کارا اور مہیلا جے وردنے کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ تھا۔ادھر دوسری جانب کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مہندراسنگھ دھونی کی یہ پہلی شکست ہے۔جبکہ ایک اور دلچسپ امر یہ ہے کہ بگ تھری کی تینوں بڑی ٹیموں کوایونٹ میں شکست ہوئی اور وہ خوکو بڑا ثابت نہ کرسکے۔

مزید :

صفحہ اول -