نیپرا نے قائد اعظم سولر پاور کا ٹیرف جاری کر دیا فی یونٹ قیمت 14 روپے 85 پیسے مقرر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نیپرا نے قائد اعظم سولر پاور منصوبے کا نظرثانی شدہ ٹیرف جاری کر دیا ، فی یونٹ قیمت 14 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی۔نیپرا کو 12 جون کو قائداعظم سولر پاور منصوبے کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست موصول ہوئی جس پر 100 میگاواٹ کے منصوبے کا نظر ثانی ٹیرف چودہ روپے پچاسی پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔اس سے قبل نیپرا نے قائد اعظم سولر پاور کا ٹیرف دو حصوں میں تقسیم کیا تھا۔پہلے دس سال کا پرانا ٹیرف اٹھارہ روپے چار پیسے تھا جبکہ اگلے پندرہ سال کے لیے ٹیرف آٹھ روپے انیس پیسے مقرر تھا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ اگر 100 میگاواٹ کا منصوبہ ایک سال میں مکمل نہ ہوا تو نظر ثانی ٹیرف منسوخ کر دیا جائے گا۔