کبھی دھاندلی کبھی دھرنے کا کبھی جے آئی ٹی کی آڑ میں چھپتے ہو ، بزدلو !آؤ میدان میں: نواز شریف

کبھی دھاندلی کبھی دھرنے کا کبھی جے آئی ٹی کی آڑ میں چھپتے ہو ، بزدلو !آؤ میدان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک 228ایجنسیاں)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ دھرنے اور احتساب کی آڑ میں سازش کرتے ہیں ،کبھی دھاندلی ،کبھی دھرنا اور کبھی جے آئی ٹی کی آڑ میں چھپتے ہو،بزدلو،میدان میں آؤ، انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے میدان میں آکر مقابلہ کرو،جب کہوگے ہم میدان میں آنے کے لئے تیار ہیں۔ مخالفین صرف سازش کرسکتے ہیں، وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھونے جار ہا ہے، انہیں اصل تکلیف یہی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا،جس سے 760میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ،نیشنل گرڈ اسٹیشن کو ایل این جی سے چلنے والے پلانٹ سے 230میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،منصوبے کا پہلا یونٹ 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔وزیراعظم نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کے دیس نکالے میں جو کسر رہ گئی ہے، آئندہ چند ماہ میں پوری ہوجائے گی، جس دن جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش ہوگی اس دن داسو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ گزشتہ 10 سال بجلی پیدا نہ کرکے مجرمانہ غفلت اور نالائقی کا مظاہرہ کیا گیا ، مخالفین ہزار بار آسمان سر پر اٹھا لیں، ہمیں نہیں روک سکتے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ پاکستان میں روشنیاں واپس لوٹ رہی ہیں،ملک میں خوشحالی آرہی ہے، لوگوں کی امیدیں بڑھ رہی ہیں ،ٓنے والے بردوں میں ترقی کی شرح7فی صد سے بڑھ جائے گی۔ہمارے مخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کیوں کر رہا ہے،سڑکیں بن رہی ہیں ،14 اگست کو کراچی حیدرآباد موٹر وے بن جائے گی۔ بھاشا ڈیم بھی تقریباً تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،جہاں بجلی ہی نہیں کاشتکاروں کو پانی بھی مہیا ہوگا،ہم قوم کی خدمت کرتے رہیں گے ،خیبرپختونخوا کو ہم بنارہے ہیں۔ اپوزیشن والے احتساب کی بات کرتے ہیں ،جو 167 ارب روپے بچائے ہیں، اس پر شاباش ہی دے دو،احتساب ان کا بھی ہونا چاہیے جو بڑی باتیں کرتے ہیں۔ جو کچھ پچھلے چار سال سے آپ کررہے ہیں قوم جانتی ہے،پاکستان کو کمٹمنٹ کے ساتھ چلایا جاسکتا ہے، ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جب سے یہ بے یقینی کے دن شروع ہوئے ہیں اس سے مارکیٹ نیچے آئی ہے،جن لوگوں نے ہمیں روکنے کے لیے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے،انھیں بتادوں ہزار بار بھی آسمان سر پر اٹھائیں ہمیں نہیں روک سکتے۔ مخالفین نے مسلم لیگ ن سے ایک بار نہیں بار بار شکست کھائی ہے، آئندہ بھی کھائیں گے،جب سے حکومت سنبھالی 7 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوچکا ہے ،پاکستان میں منصوبوں کی تیزترین تکمیل کی نئی روایت قائم ہورہی ہے۔مخالفین میں صرف سازش کرنے کی صلاحیت ہے، وہ ہمارا مقابلہ اور سامنا نہیں کر سکتے۔ نوازشریف نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے مخالفین کبھی دھاندلی اور کبھی احتساب کی آڑ میں ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، تو کبھی جے آئی ٹی کے پیچھے چھپتے ہیں۔ حالانکہ جے آئی ٹی جو کچھ کر رہی ہے اسے سب جانتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سیاسی مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان میں صرف سازشیں کرنے کی صلاحیت ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو میدان میں آ کر ہمارا مقابلہ کریں۔ ہم نے ماضی میں بھی انھیں شکست دی تھی، انشا اللہ آئندہ بھی شکست فاش دیں گے۔ گزشتہ 47 سال سے جو آپ کر رہے ہیں قوم اچھی طرح جانتی ہے۔حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح بہت خوشی کی بات ہے۔ صرف اکیس ماہ پہلے یہاں کھیت تھے لیکن اتنے کم عرصے میں آج یہاں اتنا بڑا منصوبہ تیار ہو چکا ہے۔ پاور پلانٹ کا ایک سیکشن 21 ماہ میں تیار نہیں ہو سکتا لیکن حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کی تعمیر سے پاکستان میں نئی روایت قائم ہو رہی ہے۔ ایسی روایت نہ کبھی پہلے دیکھی اور نہ ہی سنی تھی۔ آج پاکستان سے اندھرے ختم ہو رہے ہیں، کسانوں کے ٹیوب ویل چل رہے ہیں ملک میں خوشحالی آ رہی ہے۔ ملک میں خوشحالی آ رہی ہے۔ لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا گروتھ ریٹ 5.3 فیصد ہو گیا ہے۔ امید ہے آئندہ چند سال میں 7 فیصد سے آگے جائیں گے۔ ملک میں سیاحت میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ پہاڑوں پر جگہ نہیں ملتی۔ حکومت سنبھالنے کے بعد بجلی کی پیداوار میں 7 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا۔ آج کوئی نہ کوئی منصوبہ افتتاح کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ پہلے پاکستان میں بجلی کی پیداوار 12000 میگا واٹ تھی جو آج 19000 میگا واٹ ہے۔کچھ ماہ قبل جس جگہ پر کھیت اور میدان تھے آج اتنا بڑا منصوبہ تیار ہوچکا ہے، اتنے کم عرصے میں کسی پاور پلانٹ کا ایک سیکشن تیار نہیں ہوسکتا اور اب ہر ماہ کوئی نہ کوئی منصوبہ افتتاح کیلئے تیار ہو رہا ہے۔‘ ’پاکستان میں منصوبوں کی تیز ترین تکمیل کی نئی روایت قائم ہو رہی ہے، مختصر مدت میں بڑے بڑے منصوبے مکمل ہورہے ہیں، پاکستان میں روشنیاں واپس لوٹ رہی ہیں، کارخانے چل پڑے ہیں اور سیاحت بڑھ رہی ہے۔‘ ’جب سے حکومت سنبھالی 7 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوچکا ہے، سیاحت اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہوٹل کم پڑنے لگے ہیں، ملک میں آج سیاحوں کی بڑی تعداد پرفضا مقامات کی سیر کر رہی ہے لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے۔‘ ’آج انڈسٹری چل رہی ہے، کسانوں کے ٹیوب ویل چل رہے ہیں، نئے منصوبے لوگوں کو یقین دلارہے ہیں کہ انڈسٹری لگائیں بجلی آرہی ہے، ترقی کی شرح 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے، یقین ہیکہ 7 فیصد سے بھی آگے جائیں گے ’ہم نے حکومت میں آتے ہی پاور پلانٹس کی منصوبہ بندی شروع کردی، لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے جارہے ہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ مجرمانہ غفلت کی وجہ سے بڑھی، لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں سے پوچھتا ہوں کہ ملک کو اندھیرے میں کیوں دھکیلا، جنہوں نے ملک میں اندھیرے کیے آج کہتے ہیں کہ نواز شریف کس طرح بجلی لا رہے ہیں، لیکن ہم بجلی پیدا کرکے احسان نہیں کر رہے بلکہ ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں، مخالفین کو تکلیف ہی یہی ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے۔‘ ’ملکی ترقی کے مخالفین کی کمی نہیں ہے، غیر یقینی صورتحال پر سٹاک مارکیٹ نیچے آئی، روپے کی قیمت گری لیکن ترقی روکنے والوں اور ملک کو بجلی سے محروم کرنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔‘انہوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’10 جولائی کو جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرائے گی، ہم داسو پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، بھاشا ڈیم بھی تقریباً تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو بجلی ہی نہیں بلکہ کاشتکاروں کے لیے پانی بھی مہیا کرے گا۔‘ ’مخالفین 4 سال سے جو کچھ کر رہے ہیں قوم اسے جانتی ہے، جنہوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہزار بار آسمان سر پر اٹھا لیں ہمیں قوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے، آپ کو یہی کام ملا ہے آپ اپنا کام کرتے رہیں ہم اپنا فرض پورا کریں گے۔‘ ’ہمارے مخالفین ہم سے الیکشن جیت نہیں سکتے صرف سازش کرتے ہیں، آپ دھرنے اور احتساب کی آڑ میں سازش کرتے ہیں کبھی جے آئی ٹی کی آڑ میں چھپتے ہیں، ان چیزوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے میدان میں آکر مقابلہ کروقبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا ۔ مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ، احتساب سے گھبرانے والوں میں سے نہیں ، ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں،جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ،یقین ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں اور ضرورت پڑنے پرتمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چند عناصر مسلسل ہماری حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں اور ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں گے اور اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے دوران جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ، انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں ، ہم نے عوام کی خدمت اس بھرپور انداز میں کی ہے کہ ہمیں یقین ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ( ن) ہی کامیاب ہوگی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بزدل چھپ کر سازشیں کر رہے ہیں ،مخالفین آسمان سر پر اٹھا لیں ،قوم کی خدمت سے نہیں روک پائیں گے، مخالفین روزانہ نت نئی سازشیں کر رہے ہیں، شکست کے خوف سے جے آئی ٹی کے پیچھے چھپتے پھر رہے ہیں،میدان میں آکر مقابلہ کریں، ترقیاتی منصوبوں میں 168 ارب روپے بچائے اس کی تعریف تو کردیں،حویلی بہادرشاہ پاور پراجیکٹ کسی انقلاب سے کم نہیں، ملک میں جگہ جگہ موٹرویزاور ہائی ویز بنائے جارہے ہیں، ملک میں صنعت فروغ پارہی ہے اقتصادی ترقی بڑھ رہی ہے ، 500 ارب روپے سے ریلوے سسٹم کو اپ گریڈ کررہے ہیں ،میٹرو بس کا مذاق اڑنے والے بچوں اور مزدوروں سے اس کی افادیت پوچھیں، یہ لوگ ان منصوبوں کا نہیں غریبوں کی غربت کا مذاق اڑاتے ہیں۔تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف سمیت دیگر وفاقی وزراء ، صوبائی وزراء ، ارکان پنجاب اسمبلی سمیت متعدد مسلم لیگ (ن) کی سیاسی قیادت موجود تھی ۔ا غیر یقینی صورتحال پر اسٹاک مارکیٹ نیچے آئی، روپے کی قیمت گری لیکن ترقی روکنے والوں اور ملک کو بجلی سے محروم کرنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔


نواز شریف حویلی بہادر شاہ

مزید :

صفحہ اول -