آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ،ایئر چیف

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ،ایئر چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی )پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ۔کراچی میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہا کہ 7ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے، 7ستمبر 1965 کوپاک فضائیہ کے شاہینوں نے قربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں اور بھارتی فوجی قوت کو نیست و نابود کیا۔ایئرچیف مارشل نے کہاکہ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کے لئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، جس میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کا کردار اہم ہے، ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئیے ۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے سات ستمبر کو قربانی کی لازوال داستانیں قائم کیں ،1965کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار نوجوانوں کیلئے روشن مثال ہے۔ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کیلئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کراچی ایئر میوزیم میں یادگارہ شہداء کا افتتاح کیا،پھولوں کی چاردر چڑھائی اور فاتح خوانی بھی کی۔

مزید :

صفحہ اول -