تحر یک انصاف کاایاز صا دق کی ٹر یبونل کیخلاف پٹیشن میں فر یق بننے کا اعلان
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف پنجاب نے سردار ایاز صا دق کی الیکشن ٹر یبونل کے فیصلے کے خلاف سپر یم کورٹ میں دائر پٹیشن میں فر یق بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ ضمنی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہیں مگر انکا عوامی اور قانونی عدالت میں ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ‘تحر یک انصاف سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے بلدیاتی انتخابات میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کیا اور نہ ہی کر یں گے ‘ضلعی تنظیمیں جہاں ضروری سمجھے وہاں کسی جماعت سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر سکتیں ہیں‘ تحر یک انصاف پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کی دھاندلی کو روکنے کیلئے پو لیٹیکل ڈویلپمنٹ ٹر یننگ پروگرام کے تحت 10ہزار کارکنوں کوتر بیت دے گی۔گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید اور چودھری سرور نے پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور ہم بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والی جماعتوں کو عبر تناک شکست دیں گے ۔ حامدخان ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف آج ہی سپر یم کورٹ میں سردار ایاز صادق کی پٹیشن میں فر یق بننے کی درخواست دیگی تاکہ سپر یم کورٹ ہمیں سنے بغیر کوئی فیصلہ نہ دیں ۔