امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اندوہناک واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکہ پاکستان کی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا۔