بہاولپور ، چولستان میں بدترین خشک سالی سے عوام نے نقل مکانی شروع کر دی

بہاولپور ، چولستان میں بدترین خشک سالی سے عوام نے نقل مکانی شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(آن لائن)چولستان میں بدترین خشک سالی کے سائے منڈلانے لگے ہیں ، اورچولستانیوں کی بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ ترقیاتی ادارہ محدود وسائل کے باوجود چولستانیوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،چولستان ترقیاتی ادارہ تمام ممکنہ وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے میٹھا پانی فراہم کر رہا ہے مگر یہ تمام تر اقدامات انتہائی ناکافی ہیں اس کے لیے حکومتی سطح پر مذید ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے کیو نکہ چولستان میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جانوروں کے لیے چارہ ختم ہو چکا ہے 95 فیصد ٹوبے خشک ہو چکے ہیں چو لستان ترقیاتی ادارہ کے ترجمان کے مطابق چار پائپ لائنوں سے یومیہ 34 ہزار سے زائد انسان اور60 ہزار جانور مستعفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان چار پائپ لائنوں کے علاوہ 652 اور 713 ملین کی دو اور میٹھے پانی کی پائپ لائنوں کی تعمیر شروع ہو جاچکی ہے جس کی تکمیل سے چولستان کے حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ چولستان میں خصوصی پیکج کے تحت ہینگامی بنیادوں پر چارہ فراہم کر ے ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک چولستان نے چولستان میں کسی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے پلان تیار کرکے عمل درآمد کے لیے پنجاب ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے سپرد کیا تھا جس کے لیے پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب حکومت سے 25 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کیے تھے جو آج تک فراہم نہیں کیے گئے جس کے نتیجے میں مذکورہ بالا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا ہے۔
چولستان

مزید :

صفحہ اول -