پیپلز پارٹی بہت کمزور ہو چکی ،دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے بہت محنت درکار ہے‘ اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی بہت کمزور ہو چکی ،دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے بہت محنت درکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پیپلز پارٹی بہت کمزور ہو چکی ہے اور اسے دوبارہ اپنے پیروں پہ کھڑا ہونے بہت محنت درکار ہے ،معاشرے میں اس وقت بہت بڑا فکری بحران چل رہا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے وقت میں نظر بند تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو بی بی کی تقریر سے پہلے ہمیشہ میری تقریر ہوتی تھی اور میں اس وقت بی بی کی گاڑی کے آگے پیچھے ہی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پیپلز پارٹی بہت کمزور ہو چکی ہے اور اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے بہت محنت درکار ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -