گجرات میں مسلمانوں کا قاتل امیت شاہ بی جی پی کا نیا سربراہ مقرر

گجرات میں مسلمانوں کا قاتل امیت شاہ بی جی پی کا نیا سربراہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     نئی دہلی(این این آئی)گجرات میں مسلمانوں کا قاتل امیت شاہ بی جے پی کا نیا سربراہ مقرر کردیاگیا، امیت پر گجرات فسادات اور عشرت جہاں جعلی پولیس مقابلہ کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں راج ناتھ سنگھ نے امیت شاہ کو پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ امیت شا جنہیں نریندرمودی کا دست راست سمجھا جاتا ہے، بھارتی وزیراعظم کی طرح متنازع شخصیت کے حامل ہیں۔ امیت شاہ پر الزام ہے کہ بطور وزیر داخلہ دو ہزار دو میں انہوں نے گجرات فسادات میں مسلمانوں کے قتل عام کا حکم دیا۔ دو ہزار دس میں سہراب الدین شیخ کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتاری کے بعد امیت شا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ امت شا پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے جعلی پولیس مقابلے میں عشرت جہاں کو تین دیگر افراد کے ساتھ قتل کروایا۔ انچاس سالہ رہنما کو بی جے پی کا کم عمرترین سربراہ قرار دیا جا رہا ہے۔ راشٹریہ سیوک سنگھ کے نظریات کا پرچار کرنے والے امیت شا کو پارٹی کے سربراہ کا عہدہ اتر پردیش میں شاندار کامیابی کے بعد دیا گیا ہے۔ ان کے سربراہ مقرر ہونے کے بعد عملاً بی جے پی پرنریندرمودی کا کنٹرول ہو گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -