اتحاد نہیں انضمام کیا، فاروق ستار کی بات ہی فائنل سمجھتا ہوں: مصطفی کمال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد نہیں انضمام ہے جبکہ فاروق ستار کی بات کوہی فائنل سمجھتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے ایک بیان میں کہا ہماری متحدہ سے لمبی لمبی میٹنگز ہوئی ہیں اور فاروق ستار اکیلئے نہیں ہوتے تھے چیدہ چیدہ لوگ ساتھ ہوتے تھے جبکہ فاروق ستار نے کہا تھا دونوں جماعتیں نئے نام کیلئے کمیٹی بنا دیں، اگر نام کی ضرورت نہیں تھی تو کمیٹیاں بنانے کی ضرورت نہ پڑتی، تاہم سمجھ نہیں آرہی اب ایم کیوایم پاکستان کو وضاحتیں کیوں دینا پڑ رہی ہیں۔ بہت سے مسائل ہیں اسلئے فاروق ستار کو اسپیس دینا چاہتا ہوں البتہ کسی کی پریس کانفرنس پر موقف تبدیل نہیں کر و ں گا، فاروق ستار کی بات کوہی فائنل سمجھتا ہوں۔ ہمارا موقف واضح ہے ایم کیو ایم بانی کی تھی اور رہے گی جبکہ میں اپنے برانڈ کو بند کرنے جا رہا ہوں اگر کوئی مسائل درپیش ہیں تو بیٹھ کر ان کی بات سن لیں گے اور ارادے سن کر فیصلے کرلیں گے۔واضح رہے گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی نے سیاسی اتحاد کرتے ہوئے نئے ایک پارٹی نام اور نشان کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا مگر کچھ دیر پہلے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت کے طور پر اپنے پرچم، انتخابی نشان اور منشور کے ساتھ برقرار رہے گی۔
مصطفی کمال