سندھ کا عجوبہ شخص جس کی ایک آواز پر جنگل کے تمام سور اکٹھے ہوجاتے ہیں

سندھ کا عجوبہ شخص جس کی ایک آواز پر جنگل کے تمام سور اکٹھے ہوجاتے ہیں
 سندھ کا عجوبہ شخص جس کی ایک آواز پر جنگل کے تمام سور اکٹھے ہوجاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ڈیجی( شہباز اکمل جندران سے)سندھ کا عجوبہ شخص جس کی ایک آواز پر جنگل کے تمام سور اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ سند ھی کے علاوہ ہر بولی سے نابلد کو ٹ ڈیجی کا ً دیسی ٹارزن ً فیض محمد باقاعدہ نام لیکر اپنے دوستوں کو پکارتاہے۔سندھ کی دھرتی ا پنے اندر ہزار رنگ لئے ہوئے ہے۔ اوراس کا ہر رنگ دوسرے سے جدا ہے۔کہیں امارت اپنے عروج پر ہے تو کہیں انتہا کی غربت ہے۔کہیں پھول ہیں تو کہیں کانٹے،کہیں دہشت گردی ہے تو کہیں امن،کہیں جنگل ہیں تو کہیں ریگستان،کہیں خوشحالی ہے تو کہیں بدحالی،لیکن سندھ کے لوگ ہر رنگ میں جیتے ہیں۔ہر رنگ میں خوش ہیں۔نمائندہً پاکستانً کو ایک ایسے ہی رنگ کی جھلک سکھر اور خیر پور کے قریب کوٹ ڈیجی کے جنگل میں نظر آئی ۔جہاں ایک انوکھا شخص رہتا ہے۔فیض محمد نامی یہ شخص بلاشبہ اپنے آپ میں ایک عجوبہ ہے۔ڈیجی کوٹ کے جنگل میں جنگلی خنز یر(PIGS) ،ہرن اور دیگر جانور بہتات سے پائے جاتے ہیں۔اور ٹارزن کی طرح فیض محمد کی ایک آواز پر جنگل کے تمام سور اس کے گرد اکٹھے ہوجاتے ہیں۔فیض محمد نے اپنے دوستوں کے باقاعدہ نام رکھے ہوئے ہیں۔اور وہ انہیں نام لیکر ہی پکارتا ہے۔کوٹ ڈیجی کے جنگل میں فیض محمد سے ملاقات کے لیے فور بائی فور گاڑی استعمال کی گئی۔کیونکہ گھنے جنگل سے فور بائی فور وہیکل کے بغیر گزرنا ممکن نہ تھا۔جنگل سے قبل کوٹ ڈیجی کے تاریخی قصبے سے گزرتے ہوئے صدیوں پراناقلع اور ریگستان بھی عبور کرنا پڑتا ہے۔نمائندہ ً پاکستانً تلاش کرتے ہوئے جنگل کے ایک خاص مقام پر پہنچا تو فیض محمد کی اپنے دوستوں کوپکارنے کی آواز سنائی دینے لگی۔مقامی گائیڈ نے بتایا کہ یہ فیض محمد کی آواز ہے۔یوں آواز کا پیچھا کرتے ہوئے بلآخر سندھ کے دیسی ٹارزن سے ملاقات ہو ہی گئی۔فیض محمد سے گفتگو کی کوشش کی گئی تو معلوم پڑا کہ وہ سندھی کے علاوہ کوئی زبان نہیں بول سکتا۔ترجمان کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے فیض محمد نے بتایا کہ جنگل میں 15سو سے زائد سور موجود ہیں۔اور وہ اس کی آواز پر سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔تاہم کئی کلومیٹر رقبے پرپھیلے جنگل میں اگر آوازسنائی نہ دے تو بات الگ ہے۔اس کا کہنا تھا کہ وہ 15سے 20برسوں سے اس جنگل میں خنزیروں کے ساتھ رہ رہا ہے۔یہ اس کے دوست ہیں۔اور اسے نقصان نہیں پہنچاتے۔بتایا گیا کہ فیض محمد یہاں خیر پور میرز کے سابق حکمرانوں کا ملازم ہے۔اور جنگل میں نوکری کرتے کرتے جنگلی ، خطرناک اور ناپاک جانوروں کا دوست بن چکا ہے۔
ٹارزن

مزید :

صفحہ اول -